مکہ مکرمہ: غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا Ghilaf-e-Kaba replaced

مکہ مکرمہ: غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

Ghilaf-e-Kaba replaced


بیت اللہ شریف میں غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنائے گئے غلاف کی تیاری پر دو کروڑ سعودی ریال لاگت آئی۔ رقم خادم الحرمین الشرفین شاہ عبد اللہ نے اپنی جیب سے ادا کی ۔

غلاف کعبہ بیت اللہ کی عظمت و شرف تعزیم و تکریم اور کبریائی کا مظہر ہے۔ خانہ کعبہ کی دیواروں کو سیاہ رنگ کے نفیس ریشمی دھاگوں سے تیار کردہ کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے جسے عربی میں کسوا کہتے ہیں۔ اس مقدس غلاف کی تیاری میں چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم ایک سو بیس کلو سونا اور پچاس کلو چاندی کی باریک تاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ غلاف پر اللہ عزو جل کے اسماء حسنہ، قرآنی آیات، انتہائی باریک بینی و نفاست سے کندہ کیے گئے ہیں۔ خانہ کعبہ کی عظمت و جلا ل کے پیش نظر غلاف کو یکتائے روزگار بنانے کے لیے شاہ عبد العزیز نے تیرہ سو چھیالیس ہجری کو مکہ مکرمہ میں فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ۔تیرہ سو بیاسی ہجری میں خادم الحرمین الشریفن شاہ فیصل نے باقاعدہ فیکٹری کے قیام کا حکم نامہ جاری کیا اور تیرہ سو ستانوے ہجری میں فیکٹری کی جدید عمارت کو خود کار مشینوں اور آلات سے مزین کر دیا گیا۔ اس سے قبل غلاف کعبہ روایتی طریقوں سے تیار کیا جاتا تھا ۔غلاف کعبہ ہر سال نو ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

Ghilaf-e-Kaba replaced .

The ceremony of replacing Ghilaf-e-Kaba attended by the management of Haram Sharif representing of Kings of Saudi Arabia and the representatives of the factory, which manufactured the Ghilaf-e-Kaba.

Ghilaf-e-Kaba has been decorated with pure silk, gold, and calligraphy of verses of the Holy Quran.

The old Ghilaf will be torn into pieces and will be gifted to the heads of different Islamic countries